Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تیسرا ون ڈے؛ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تیسرا ون ڈے؛ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری

کولمبو: تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کیخلاف 269 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ محمد رضوان 67 اور بابراعظم 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اوپنر فخر زمان 27 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 30 گیندوں پر محض 13 رنز بناکر گلبدین نائب کا شکار بنے۔

سعود شکیل 9 رنز بناسکے جبکہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے شاداب خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

محمد نواز نے 30، فہیم اشرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور فرید خان نے دو، دو جبکہ فضل الحق مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کی پلئینگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور محمد وسیم جونئیر کو موقع دیا گیا ہے جبکہ افتخار احمد، اسامہ میر، نسیم شاہ اور حارث رؤف آرام دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *