Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ملک میں جاری مہنگائی کی وجہ سے کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور دکاندار من مانی قیمت پر فروخت کرنے لگے۔

کوئٹہ میں ایک کلو چینی کی قیمت 180 روپے کی فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ کھانے پینے کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہری چکرا گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں کی جانب سے من مانی قیمتوں پر اشیا کی فروخت کے باوجود انتظامیہ غائب ہے اور سرکاری نرخ پر اشیا کی فروخت کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشیا کی سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *