ضلعی انتظامیہ نے کمرشل مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری کردیے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق اسموگ، ماحولیاتی آلودگی، اور توانائی کی بچت کے اقدامات کے تحت لاہور میں کمرشل مارکیٹس بشمول ہول سیل، پرچون ہفتہ سے پیر رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔
ڈی سی لاہور کے مطابق کمرشل مارکیٹس اتوار کو دن 2 سے رات 10 بجے تک کھل سکیں گی جبکہ ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس پیر تا جمعرات رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ تمام ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس کو جمعہ تا اتوار رات 12 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی۔

Leave a Reply