Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے چیلنج کردیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے چیلنج کردیے

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے عدالت میں چیلنج کردیے۔

9 مئی ، جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور جعل سازی سمیت 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے اسٹیٹ اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیشن کورٹ سے 6، اے ٹی سی سے 3 ضمانتیں خارج ہوئیں ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ٹرائل کورٹ نے میرٹ دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کر دیں ۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں۔ ٹرائل کورٹس کو دوبارہ کیسز سن کر میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی جائے ۔ ان 9 مقدمات میں پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *