Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف ہی عوام کو مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے سے بچائیں گے، مریم نواز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف ہی عوام کو مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے سے بچائیں گے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں 16 ماہ کے اندر جس طرح پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ویسے ہی عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے پنجاب ویمن یوتھ ونگ کی رہنماﺅں اور عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‎16 ماہ میں جس طرح پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب عوام کو مہنگائی سے بچائیں گے، ‎دُکھ ہے کہ عوام کو مہنگائی، بجلی کے بل میں اضافے جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎وزیراعظم نوازشریف نے عوام کو مہنگائی، دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، وہ ہی ایک بار پھر عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ ‎نوازشریف کی دی ہوئی ترقی کا عمل نہ روکا جاتا تو آج غریب عوام کی آنکھوں میں آنسو نہ ہوتے، آج کے تمام مسائل نے“ پروجیکٹ عمران” کے چار سالہ دور فسطائیت سے جنم لیا، عوام کے حقیقی منتخب نمائندے ہی ایک ایسی حکومت کو جنم دیں گے جو مہنگائی کے عفریت کو قابو کر کے ترقی و خوشحالی کے دور کو شروع کرسکے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ انشاء اللہ مہنگائی کے جن کو ویسے ہی بوتل بند کرسکتے ہیں جیسے لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور کراچی کی لاقانونیت کو ختم کیا تھا، نوازشریف ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہیں اور وہ ہی تمام مسائل سے چھٹکارا بھی دلا سکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *