Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سوشل میڈیا مہم پرخصوصی جے آئی ٹی تشکیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سوشل میڈیا مہم پرخصوصی جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) تشکیل دے دی گئی۔

وزارت داخلہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے معاملے پر خصوصی جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

خصوصی جے آئی ٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کی سربراہی میں کام کرے گی جس میں آئی ایس آئی، آئی بی اور اسلام آباد پولیس کے نمائندے شامل ہوں گے۔
خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 15 دن کے اندر وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کروائے گی۔ ایف آئی اے کی جانب سے خصوصی جے آئی ٹی کو ہر طرح کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *