Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی، فی کلو چینی کی قیمت 175 روپے تک پہنچ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی، فی کلو چینی کی قیمت 175 روپے تک پہنچ گئی

کراچی: ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی چینی کی قیمت بے قابو ہوگئی ہے اور شہر قائد میں اس کے نرخ 175 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔

کراچی ریٹیل گروسرز ایسوسی ایسوسی کے چیئرمین فرید قریشی نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی کلو گرام چینی کی تھوک قیمت میں مجموعی طور پر 40روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

فرید قریشی کے مطابق اس اضافے کے نتیجے میں فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 125روپے سے بڑھ کر 165روپے ہوگئی ہے جبکہ فی کلوگرام چینی کی ریٹیل قیمت بھی 40روپے بڑھ کر 175روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

فرید قریشی نے بتایا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کے بعد مافیا کی جانب سے یومیہ بنیادوں پر چینی کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مافیاز نے اپنے گوداموں میں چینی کے ذخائر جمع کرکے تھوک مارکیٹوں میں مصنوعی قلت پیدا کر رکھی ہے۔

انہوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چینی مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاؤن عمل میں لائے کیونکہ ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے روزمرہ اشیاء کی فروخت بھی گھٹ گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *