اٹک: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت دائر مقدمات کی سماعت کے لیے قائم کی گئی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم کو اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اٹک جیل میں پانچ اگست سے قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لندن میں مقیم اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کرنے کیلیے درخواست اپنے وکلا عمیر نیازی اور شیراز احمد کی وساطت سے دائر کی۔
جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ لندن میں مقیم اپنے بچوں سے ٹیلی فون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply