Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بجلی کا بل تو دینا ہوگا، جومعاہدے ہوئے وہ ہرصورت پورے کریں گے، وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بجلی کا بل تو دینا ہوگا، جومعاہدے ہوئے وہ ہرصورت پورے کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلز کا معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر دیکھ رہے ہیں، بل تو دینا ہوگا، جومعاہدے ہوئے وہ ہرصورت پورے کریں گے۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بجلی کے بلز کے معاملے میں تجاویز دی ہیں خود کچھ نہیں کہوں گا کیا کررہے ہیں، مہنگائی اتنا بڑا مسئلہ نہیں کہ پہیہ جام ہڑتال کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدے کریں گے اور نہ اپنی ذمہ داریوں سے ہٹیں گے، میں نے اپنے وزرا کو کرنے والے کاموں کا ٹارگٹ دے دیا ہے، جو کام نہیں کرسکتے ان کا بتائیں گے کہ وہ کیوں نہیں کرسکتے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے، الیکشن ہوگا تو ہم چلے جائیں گے۔ علاوہ ازیں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پروفیشنل کابینہ بنائی، آئین نے تو ٹیکنوکریٹس کی سینیٹ میں جگہ بنائی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *