Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے اپیل واپس لینے کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقررکی۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا کہ اپیل واپس لینے کی درخواست پہلے بھی زیر التوا ہے نئی دائر نہیں ہو سکتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے واپس لینے کی درخواست کی۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے بعدازاں نوٹس جاری کر دیا کہ کیوں نا پارٹی چیئرمین شپ سے بھی ہٹایا جائے، الیکشن کمیشن کا پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا، لارجر بنچ بننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپیل واپس لینے کی درخواست دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپیل واپس لینے کی درخواست پر تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا، تاخیر سے درخواست گزار کے بنیادی آئینی حقوق متاثر کیے جارہے ہیں۔

درخواست میں موقفب اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنا درخواست خارج کرنے کے مترادف ہے، استدعا ہے کہ اپیل واپس لینے کی درخواست منظور کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *