Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج،ہنگامہ آرائی میں ملوث 8 افراد گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج،ہنگامہ آرائی میں ملوث 8 افراد گرفتار

کراچی: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج اور جلائو گھیرائو کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز رکشہ اسٹینڈ نیشنل ہائی وے پر پولیس انسداد جرائم میں مصروف تھی کہ کچھ شرپسند عناصر نے جماعت اسلامی کی کال پر احتجاج شروع کردیا۔

احتجاجی مظاہرین کے پاس لاٹھیاں ، پتھر اور دیگر سامان بھی موجود تھا، مظاہرین نے پولیس موبائل کو اپنی طرف آتا دیکھ کر پتھرائو کیا اور جلائو گھیرائو کیا اور موٹر سائیکل بھی نذر آتش کردی۔
مظاہرین کے ہنگامے کےدوران پولیس اہلکار محمد حنیف ، وقاص اور ارسلان شوکت کی موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کیا گیا جس پر قانونی کارروائی عمل میان لائی گئی ہے۔

پولیس نے 8 احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جبکہ نامزد 45 سے زائد مظاہرین کی گرفتاری کیلیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *