Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سراج الحق کا آئی پی پیز سے معاہدوں کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سراج الحق کا آئی پی پیز سے معاہدوں کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے انڈیپینڈینٹ پاور پروڈیوسرز (نجی بجلی گھروں) سے معاہدوں کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو عوام نے پرامن احتجاج کرکے بتایا کہ ہم آئی ایم یف کے معاہدوں کو تسلیم نہیں کرتے، پانچ دریاؤں کی موجودگی میں مہنگی بجلی خرید رہے ہیں، حکومت بجلی نوے روپے فی یونٹ کرنے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، عوام کی جیبوں پہ ڈاکہ پڑ رہا ہے، پاکستان کو مصنوعی معاہدوں کے ذریعے اندھیروں میں دھکیلا گیا، سازش کی گئی کہ پاکستان ترقی نہ کرے اور یہاں ڈیم نہ بنیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ افسوس یہ ہے کہ نگران وزیراعظم نے مہنگائی اور بجلی بلوں کو نان ایشو کہا، انہیں آئے مہینہ پورا نہیں ہوا اور پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کیا، ان کی کھوپڑیوں میں کیسا دماغ ہے کہ گھر کا آمدن سے زیادہ بل بھیج رہے ہیں، بل مسلسل آتا رہے گا اس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم سے کہوں گا مہنگی بجلی حکومت خریدتی ہے تو حکومت کی غلطی ہے بوجھ عوام پہ کیوں ڈالتے ہیں، حکومت کا کنٹرول ختم ہوچکا اور معیشت کے تمام بریک فیل ہوگئے ہیں، پاکستان میں پٹرول ڈیزل مافیا ہے ، سب مل کر لوٹتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *