میئر کراچی نے شہر میں کھلے گٹروں میں بچوں کے گرنے سے ہلاکتوں کے متعدد واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرتضی وہاب نے لیاری میں یوم دفاع پاکستان گرلز سائیکل پریڈ کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں گٹر میں بچوں کی گرنے کے واقعات قابل افسوس ہیں، ان واقعات کا الزام میئر کراچی یا کسی یوسی چیئرمین پر آتا ہے، کہ ہم اپنا کام نہیں کررہے، میئر کراچی کے طور پر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Leave a Reply