Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک میں حکومت کیئر ٹیکر نہیں بلکہ انڈر ٹیکر ہے، اختر مینگل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک میں حکومت کیئر ٹیکر نہیں بلکہ انڈر ٹیکر ہے، اختر مینگل

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت کیئر ٹیکر نہیں بلکہ انڈر ٹیکر ہے۔

کوئٹہ میں شمولیت نیشنل پارٹی کے رہنما ابراہیم لہڑی ایڈوکیٹ کی ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور امن و امان سے زیادہ سنگین مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے، آج بلوچستان کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں اور حالات پہلے جیسے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی کو ایک جانب دھکیلا جارہا ہے، آج بھی حالات بدلے نہیں ہیں، ہم نے ہمیشہ لاپتہ افراد کی بات کی ہے اور اپنے اس مؤقف کی وجہ سے ہمیں سیاسی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *