Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف کی قیادت میں تعلیم کے شعبے میں انقلاب لائیں گے، شہباز شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف کی قیادت میں تعلیم کے شعبے میں انقلاب لائیں گے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو نواز شریف کی سربراہی میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات لے کر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جی سی ایس ای کے امتحان کے 34 مضامین میں اے اسٹار گریڈ حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے والی 16 سالہ طالبہ ماہ نور چیمہ سے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔

نواز شریف نے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے پر طالبہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) وسابق وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ سے ملاقات کے دوران گفتگو۔

16 سالہ ماہ نور چیمہ کو GCSE کے امتحان میں 34 مضامین میں اے سٹار گریڈز حاصل کرنے اور عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی اور سراہا۔

اس موقع پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’اس بچی نے اپنی قابلیت سے پوری قوم کو پیغام دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ہم دونوں بھائی یہاں کھڑے ہوکر پاکستانی قوم کی نمائندگی کررہے ہیں اور قومی کی بیٹی کو شاباش دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ نے اگر موقع دیا تو میاں نواز شریف کی قیادت میں تعلیم کے میدان میں انقلابی اصلاحات لائیں گے اور خاص طور پر ایسے بچے اور بچیوں کو مواقع فراہم کریں گے جن کے پاس مالی وسائل نہیں ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *