Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرون ملک کیسز کیلیے کسی کی خدمات حاصل نہیں کیں، وکیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرون ملک کیسز کیلیے کسی کی خدمات حاصل نہیں کیں، وکیل

اٹک: پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے رکن بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرون ملک کیسز کیلیے کسی وکیل کی خدمات حاصل نہیں کیں۔

بشریٰ بی بی کی ہمراہ اٹک جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ بیرون ملک کیسز کے لئے چئیرمین تحریک انصاف نے کسی وکیل کو ہائیرنہیں کیا اور نہ ہی پارٹی نے بیرون ملک میں کیس درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں سات ستمبر کی تاریخ مقرر ہے، آج ہی وزارت قانون جج کی تعیناتی کیلیے خط لکھ دے گی، چیئرمین پی ٹی آئی کا چودہ روزہ ریمانڈ شاید ضمانت سے پہلے ختم ہوجائے۔

بیرسٹر عمیر نیازی نے بتایا کہ آج جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید کچھ کتابیں پہنچائی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *