Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یوم دفاع کی عام تعطیل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن وائرل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یوم دفاع کی عام تعطیل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن وائرل

اسلام آباد: سماجی رابطے کی مختلف سائٹس اور پلیٹ فارمز پر چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن وائرل ہورہا ہے۔

نوٹی فکیشن کے وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں میں عام تعطیل کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور سب نے اس کو پھیلانا شروع کردیا۔

جس کے بعد اب کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر چھ ستمبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے‘۔

یوم دفاع پاکستان کی تاریخ

یاد رہے کہ چھ ستمبر 1965 کو بھارت نے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی کوشش کی تھی جس پر مسلح افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے اُسے شکست فاش دی تھی۔

پاکستان سے کئی گنا بڑے ملک نے افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ بغیر کسی اعلان کے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کیا۔ جس پر بہادر فوجی جوانوں نے جواں مردی اور ہمت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے بھارت کے عزائم کو ایسا خاک میں ملایا کہ اُسے عالمی سطح پر بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس معرکے میں فوج کے ساتھ عوام بھی بھارت کے خلاف میدان میں آگئے تھے اور اپنے وطن کی حفاظت کیلیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے تھے۔

پاکستان میں ہر سال 6 ستمبر کے دن کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہوئے وطن پر مر مٹنے کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے، اس حوالے سے سرکاری و نجی سطح پر تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *