Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا میں مزدور کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا میں مزدور کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت نگراں صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس ہوا، جس میں وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی سمیت چیف سیکریٹری و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں دس نکاتی ایجنڈے محکمہ لیبر، صحت، ریلیف، اوقاف، بہبو آبادی، بلدیاتی حکومت زراعت پر بات کی گئی۔
نگراں کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25000 سے بڑھا کر 32000 کرنے کی منظوری دی۔

علاوہ ازیں صوبائی کابینہ نے ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ کے اسکولوں کے لیے گرانٹ ان ایڈ، صحت کارڈ پلس مستقل اور پائیدار بنیادوں پر جاری رکھنے کی تجاویز کی منظوری دی۔

صوبائی نگراں کابینہ نے دیر لوئر میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت 3 کنال اراضی کو ایمرجنسی ریسکیو سروسز خیبرپختونخوا کو منتقلی کی منظوری دی، ضلع شمالی وزیرستان میں کاروباری نقصان کے ازالے کے لئے جاری اے آئی پی منصوبے کے مد میں سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔

کابینہ نے محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹروں کومحکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی طرزپر ہیلتھ وفیشنل الاؤنس دینے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 میں بعض ترامیم کی اصولی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں زرعی ترقی کے لئے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *