Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نئے کراچی پولیس چیف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نئے کراچی پولیس چیف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی: نئے کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

کراچی پولیس آفس (کے پی او) آمد پر اے ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن و دیگر سینئر پولیس افسران نے کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کو خوش آمدید کہا جبکہ اس موقع پر پولیس کے چاق چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔

سابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے چارج چھوڑنے کے بعد نئے کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور اس موقع پر دونوں پولیس افسران نے کمانڈ اسٹک کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نئے کراچی پولیس چیف خادم حسین رند اور دیگر سینئر افسران نے سابق پولیس چیف کو پورے اعزاز کے ساتھ کراچی پولیس آفس (کے پی او) سے رخصت کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *