Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیب ترامیم کا سب سے زیادہ فائدہ شہباز شریف کو ہوا، انوار الحق کاکڑ بھی مستفید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیب ترامیم کا سب سے زیادہ فائدہ شہباز شریف کو ہوا، انوار الحق کاکڑ بھی مستفید

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 53 سماعتوں کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی نیب قانون میں ترمیم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جب کہ فیصلے کے ملکی سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ ن لیگ اور پی پی پی کی قیادت ان ترامیم سے مستفید ہو رہی ہے۔

سیاسی رہنماؤں کی مالی دیانتداری کے بارے میں چیف جسٹس بندیال کی تسلسل سے ایک رائے رہی ہے۔ انھوں نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے پورے کیریئر میں اس حوالے سے کئی فیصلے دیے۔

حال ہی میں انھوں نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 کو ختم کر دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تو سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ یہ حریف سیاسی جماعتوں کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے کرپشن کے بیانیے کی بھی فتح ہوگی۔
یہ دلچسپ ہوگا کہ چیف جسٹس بندیال پارلیمان کی قانون سازی کی اہلیت کی توثیق کریں گے یا ان طاقتور حلقوں کو مضبوط کریں گے جنھوں نے مشرف دور سے لے کر ہمیشہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *