Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پیپلزپارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اب تک الیکشن ہوجاتے، فضل الرحمٰن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پیپلزپارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اب تک الیکشن ہوجاتے، فضل الرحمٰن

لاہور: جمعیت علمائےا سلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عام انتخابات فروی کے آخر تک ہوں گے۔

سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فوری الیکشن ناگزیر ہیں، ملک میں عام انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور اختر مینگل سمیت دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا تھا، اگر پیپلز پارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اب تک الیکشن ہو جاتے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے بتایا کہ پیپلز پارٹی آخری وقت میں آ کر فیصلے سے پھر گئی تھی، اس نے عین آخری وقت میں تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے مزید کہا کہ جمہوری ممالک میں نگران حکومتوں کا تصور ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین لانے والوں نے اعتراف کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، پی ٹی آئی کو ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے لایا گیا تھا۔

مولانa فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جو صورتحال قبائلی علاقوں کی ہے وہاں انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *