Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
’ہمیں بادشاہوں کی طرح رکھا گیا‘ راجر بنی بھی پاکستانی مہمان نوازی پر بول اُٹھے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

’ہمیں بادشاہوں کی طرح رکھا گیا‘ راجر بنی بھی پاکستانی مہمان نوازی پر بول اُٹھے

کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا وفد پاکستان میزبانی کے گن گانے لگا، راجر بنی اور راجیو شکلا وفد کے ہمراہ 4 ستمبر کو لاہور پہنچے تھے اور بدھ کو بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت پہنچ گیا۔

وطن واپسی پر بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تجربہ شاندار رہا، ویسی ہی میزبانی ملی جیسے 1984 میں ٹیسٹ میچ کے دوران ملی تھی۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتاؤ کیا گیا، ہمارا وقت بہت اچھا رہا، ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کے ساتھ ملنے کا موقع ملا، ہمارے دورے سے سب بہت خوش تھے اور ہمیں بھی اس دورے سے بہت خوشی ہوئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *