Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالرریکوری آپریشن؛ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بینک لاکرز کو اسکین کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالرریکوری آپریشن؛ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بینک لاکرز کو اسکین کرنے کا فیصلہ

کراچی: ڈالرز ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے لیے آخری معرکے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اورحساس اداروں کی جانب سےمتوقع گرینڈ آپریشن کے لیے کمپینیزاورافراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ کیے جانے والے ڈالرزکوجدید ٹیکنالوجی کےذریعے اسکین کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہناہے کہ ایف آئی اے اورحساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا 2سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا جبکہ غیرمعمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیارکرلی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے اورحساس اداروں نے بینکوں سےلاکر مالکان اورسامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردیں، ایف آئی اے اوراسٹیٹ بینک کواطلاعات ہیں کہ ڈالرزکی بڑی تعداد بینک لاکرزمیں ذخیرہ ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *