اسلام آباد: وزارت توانائی نے بجلی چوری میں ملوث 1914 افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی چوری کرنے والے افسران کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے پاور ڈویژن نے 1914 افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا جبکہ آئیسکو کے مختلف کیڈرز کے 258 افسران کے تبادلے بھی کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران لیسکو کے 351 اور گیپکو کے 138 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی جبکہ فیسکو کے 195، آئیسکو کے 219، میپکو کے 314، پیسکو کے 299 افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز ہو گیا۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ہیسکو کے 112، سیپکو کے 86، قیسکو کے 165 جبکہ ٹیسکو کے 35 افسران کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے، آپریشن کے دوران
248بدنام اور منفی ساکھ کے حامل افسران کو مختلف علاقوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بجلی چوری کے ذمہ داران کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، تمام کرپٹ عہدیداران کے خلاف قانونی کارروائیوں کو مزید سخت کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a Reply