Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گیس کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اضافے کا خدشہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گیس کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: نگراں حکومت نے گیس کے شعبے کے نقصانات عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد آئندہ ہفتے گیس کی قمیت میں 50 فیصد سے زائد اضافہ متوقع ہے۔

نگراں حکومت نے گیس کے شعبے کے نقصانات عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گیس کے سیکٹر کا سالانہ نقصان 350 ارب روپے ہے جب کہ مجموعی گردشی قرضہ 2700 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق نقصانات کی منتقلی کے بعد گیس کی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا، سوئی ناردرن کے ٹیرف میں 415 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 417 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے حتمی منظوری اور قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، ایل این جی اور قدرتی گیس کے درآمدی ٹیرف کے فرق کو بھی ختم کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، وزارت توانائی اضافے سے متعلق باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *