Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور، مردان، خیبر اور بنوں میں سیکڑوں کنڈے ہٹادیے گئے، 50 لاکھ کے جرمانے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور، مردان، خیبر اور بنوں میں سیکڑوں کنڈے ہٹادیے گئے، 50 لاکھ کے جرمانے

پشاور: وزیر اعظم اور وزیر توانائی کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پیسکو نے بھی بجلی چوروں کے خلاف دائرہ تنگ کر دیا۔

ترجمان پیسکو کے مطابق پشاور، مردان، خیبر اور بنوں سمیت دیگر علاقوں میں سیکڑوں کنڈے ہٹادیے گئے، خیبرپختونخوا میں اب تک 400 سے زائد کنڈے ہٹائے جا چکے ہیں جن پر بجلی چوری کی مد میں 50 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پیسکو کے مطابق 200 سے زائد بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرائی جاچکی ہے، متعدد بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان پیسکو نے مزید بتایا ہے کہ بجلی چوروں کی مزاحمت کے باوجود پیسکو کی جانب سے آپریشن جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پیسکو ٹاسک فورسز کو سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، پیسکو صارفین بجلی چوری کی اطلاع 118پر کال کر کے دے سکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *