Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسمگلرزاور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں، وزیر داخلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسمگلرزاور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

ںگراں وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کےدوران انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے فیصلہ کرلیا کہ ان برائیوں کے خلاف انتہا تک جائیں گے جبکہ چند عناصر اسمگلنگ کے بعد ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’کتنی بڑی مچھلی ہی کیوں نہ ہو اسے نہیں بخشا جائے گا، ماضی میں جو کچھ ہوا اس پر بحث لاحاصل ہے، ہم آج کی بات کررہے ہیں اور ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے خلاف 48 چھاپے مارہے ہیں جبکہ 59 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور 48 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ثبوتوں کے ساتھ ملزمان کو عدالت میں پیش کریں گے اور تصاویر کے ساتھ ملزمان کے نام بھی میڈیا کے پیش کریں گے تاکہ معاشرے کے اس ناسور کو بے نقاب کیا جائے عوام کو اس بارے میں مکمل آگاہی ہو۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے عوام نگراں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں، عوام بھی بتائیں کہاں کہاں اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی ہورہی ہے، ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *