Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایرانی تیل کے نیٹ ورک کو ختم کریں گے، نگراں وزیراطلاعات بلوچستان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایرانی تیل کے نیٹ ورک کو ختم کریں گے، نگراں وزیراطلاعات بلوچستان

کراچی: بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایرانی تیل کے نیٹ ورک کو ختم کریں گے۔ اسمگلنگ کا خاتمہ آرمی چیف کے وژن کا حصہ ہے۔

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئی کہا کہ فیصلہ ہوا ہے جہاں اسمگلنگ بہت زیادہ ہے اس کے خلاف کارروائی کرنی ہے، اسمگلنگ میں ملوث افراد کو ملک بدر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی سپلائی لائن منقطع کرنے کےلیے مشترکہ کوشش کررہے۔ ڈرگ کی کاشت کی روک تھام کے لیے 60 سے زائد افغانوں کو بھی پکڑا گیا جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ الیکشن جب بھی ہوں ہم ذمہ داری سے کروائیں گے، آرمی چیف کا وژن ہے کہ 100 بلین ڈالر بلوچستان میں آئیں گے۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کو روک رہے ہیں، ایرانی پئٹرول کو بند کیا ہے۔ جو لوگ اس میں ملوث تھے ان کو بھی پکڑ رہے ہیں۔ سندھ بلوچستان بارڈرز کی سپلائی لائن پر کام کررہے ہیں۔ ایرانی تیل کے حوالے سے بڑا کام کیا ہے۔ کرنسی کے حوالے سے کریک ڈاؤن میں بہت کامیابی مل رہی ہے۔ کوئٹہ میں ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ ریکور کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بلوچستان آئیں اور ہمارے وژن کو دیکھیں، بلوچستان کا وزیر کھیل 22 سالہ ہے، اسپورٹس اور کلچر سے اس کو لگاؤ ہے۔ گوادر میں انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے سکتے ہیں۔ ہم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے تیاری کریں گے۔ شاہد آفریدی کو بھی کوئٹہ، خضدار اور گوادر کے دورے کی دعوت دیتے ہیں۔ بلوچستان کے بچوں کے مستقبل کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *