Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی سمیت صوبہ سندھ میں بجلی چوروں کیخلاف پولیس بھی میدان میں آگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی سمیت صوبہ سندھ میں بجلی چوروں کیخلاف پولیس بھی میدان میں آگئی

کراچی: سندھ پولیس نے تمام تھانوں میں بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ساؤتھ ، ڈی آئی جی ایسٹ اور ڈی آئی جی ویسٹ کے علاوہ ڈی آئی جی حیدرآباد ،ڈی آئی جی پیر پور خاص ، ڈی آئی جی سکھر، ڈی آئی جی لاڑکانہ ،ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ نگراں وزیراعظم اوروفاقی وزرات توانائی کی جانب سے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں، آئی جی سندھ نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کہ وہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ایریا ہیڈز سے رابطہ میں رہیں گے۔
نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمے کا اندراج اور گرفتاری پر معاونت فراہم کی جائے گی اوربجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ہفتہ واررپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *