Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر مملکت کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں، ذرائع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر مملکت کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں، ذرائع

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو ملک ایک بار پھر آئینی بحران کا شکار ہوجائے گا۔

یہ بات ذرائع سے سامنے آئی ہے، جس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی عہدے کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب بھی آئندہ انتخابات پر عبوری حیثیت سے عہدے پر برقرار ہیں اور وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ اگر ایسا ہوگیا تو ملک ایک بار پھر آئینی بحران کا شکار ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کو اپنی قانونی ٹیم، اٹارنی جنرل اور ماہر قانون یہ بات واضح طور پر بتا چکے ہیں کے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں اُن سے ملک میں فوری انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *