Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میئر کراچی کا کے الیکٹرک بلز میں 3.20 روپے فی یونٹ سرکلرڈیٹ وصولی پر مقدمہ کرنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میئر کراچی کا کے الیکٹرک بلز میں 3.20 روپے فی یونٹ سرکلرڈیٹ وصولی پر مقدمہ کرنے کا اعلان

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے الیکٹرک بلز میں فی یونٹ 3.20 روپے سرکلرڈیٹ کی وصولی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر کی صدارت کے الیکٹرک سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری فنانس کاظم جتوئی، کمشنر کراچی سلیم راجپوت، ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم رند، سیکریٹری انرجی فیاض عباسی، کے الیکٹرک سی ای او مونس علوی، انرجی ڈپارٹمنٹ کے طارق شاہ، شبر زیدی اور دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں کراچی کے عوام اور کے الیکٹرک کے درمیان مسائل حل کرنے پر غور کیا گیا۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کی شکایت پر اُن کے عملے کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے الیکٹرک کے صارفین 3.20 روپے کے حساب سے بل میں سرکلر ڈیٹ ادا کرتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ کے الیکٹرک کا سرکلر ڈیٹ سے کوئی واسطہ نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *