Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی پورٹ پر کنٹینر سے ڈیڑھ ارب روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی پورٹ پر کنٹینر سے ڈیڑھ ارب روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

راولپنڈی: اے این ایف نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر سے ڈیڑھ ارب روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا جس میں لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، گٹکا پان مسالہ، ہوائی جہازوں میں استعمال ہونے والا آئل اور کیمیکل شامل ہیں۔

اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ ٹیم نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (KICT) پر بڑی کارروائی کی ہے جس میں ہوائی جہازوں میں استعمال ہونے والا آئل اور بھاری مقدار میں مہنگی الیکٹرانک اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔ بیرون ملک سے یہاں لائی گئی ان اشیاء کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے۔

ترجمان اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) منشیات اسمگلنگ کے شبے میں خفیہ اطلاع پر اے این ایف کی ٹیم نے ایک کنٹینر کی تلاشی لی تھی، تلاشی لینے پر کنٹینر میں موجود بھاری تعداد میں نان کسٹم اشیاء پکڑی گئیں۔ نان کسٹم پیڈ سامان گھریلو اشیاء اور اجناس کی آڑ میں پاکستان اسمگل کیا جارہا تھا۔

کنٹینر سے لیپ ٹاپ، الیکٹرانک سگریٹ، گھڑیاں، ہارڈ ڈرائیوز، ٹیبلیٹز اور گٹکا پان مسالہ برآمد ہوا ہے، کنٹینر سے ساڑھے پانچ سو بوتلوں سے زائد جہازوں میں استعمال ہونے والا آئل اور کیمیکل بھی برآمد ہوا ہے۔

مذکورہ کنٹینر نان کسٹم سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *