Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر کے تھیٹرز فوری طور پر کھولنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر کے تھیٹرز فوری طور پر کھولنے کا حکم

لاہور: نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر کے تھیٹرز فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ہوا جس میں ایک ماہ سے بند پنجاب بھر کے تھیٹرز کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تھیٹر ڈراموں کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور جس ڈرامے میں بھی فحاشی وعریانی کا عنصر نظر آیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی-

علاوہ ازیں اجلاس میں 150برس پرانے ڈرامہ ایکٹ 1876میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی گئی۔ اس سے قبل پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی تھی جس میں تھیٹرز کھولنے کی درخواست کی گئی تھی.
وفد کا وزیراعلی کو کہنا تھا کہ تھیٹر بند ہونے سے ہزاروں فنکار بے روزگار ہو گئے ہیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ثقافت عامر میر نے وزیر اعلی محسن نقوی کو بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیک اینڈ بیلنس کوبرقرار رکھتے ہوئے تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *