Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور: ٹریفک پولیس نے شہری کے چالان پر نام کی جگہ گالی لکھ دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور: ٹریفک پولیس نے شہری کے چالان پر نام کی جگہ گالی لکھ دی

پشاور: خیبر پختون خوا میں ٹریفک پولیس کے اہلکار نے شہری کا چالان کرتے ہوئے نام کی جگہ گالی لکھ دی، شہری نے چالان کی تصویر وائرل کردی جس کے بعد اہل کار کو معطل کردیا گیا۔

پشاور ٹریفک پولیس کا پہلے سلام پھر کلام کا سلوگن محض ایک ڈرامہ نکلا، پشاور میں اہلکار نے بداخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض نام نہ بتانے پر شہری کے چالان پر نام کی جگہ نازیبا لفظ لکھ دیا۔

متاثرہ شہری نے اپنے بیان میں کہا ہے ون وے کی خلاف ورزی کی تھی جس پر ٹریفک اہلکار نے مجھے روکا تو میں نے بتایا کہ راستے کا علم نہیں تھا، ایجوکیشن محکمے کا نائب قاصد ہوں۔

شہری کے مطابق اہلکار رومان شاہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر چالان کی غرض سے نام پوچھا تو میں نے عرض کی کہ چالان نہ دیں تو اہلکار نے نام کی جگہ نازیبا لفظ لکھ دی اس ایک لفظ سے دشمنیاں جنم لے سکتی ہیں۔

شہری نے اپیل کی کہ ایس ایس پی ٹریفک سے التماس ہے کہ ٹریفک پولیس کی بدنامی کا سبب بننے والے ایسے اہل کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر معاملہ وائرل ہونے پر ایس ایس پی ٹریفک نے نوٹس لے لیا اور غیر اخلاقی الفاظ لکھنے پر ٹریفک پولیس کے اہلکار کو معطل کردیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *