Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہفتہ وارکاروبار میں ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق گھٹ کر 0.05فیصد رہ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہفتہ وارکاروبار میں ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق گھٹ کر 0.05فیصد رہ گیا

کراچی: حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بھی ڈالر بیک فٹ پر رہا جبکہ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید 2.01فیصد تگڑا ہوا، ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق گھٹ کر 0.05فیصد رہ گیا۔

سٹہ بازی ختم ہونے سے ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹس 300روپے سے نیچے آگئے اس طرح سے انٹربینک ریٹ 297روپے سے نیچے اور اوپن ریٹ بھی گھٹ کر 297روپے کی سطح پر آگیا۔

ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو، درہم اور ریال کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی، ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق 1.06روپے سے گھٹ کر صرف 16پیسے رہ گیا، ڈالر کی قدر کا فرق 1.25فیصد کی شرط ہے لیکن فی الوقت یہ شرح 0.05فیصد پر آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6.10 روپے گھٹ کر 296.84روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7روپے کی کمی سے 297روپے ہوگئی اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 9.57روپے گھٹ کر 368.93 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 2روپے کی کمی سے 379روپے رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *