Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
راجہ ریاض مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

راجہ ریاض مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

لندن: سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

‏سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف سے لندن میں ملاقات کی۔

راجہ ریاض احمد نے نواز شریف صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطاءاللہ تارڑ، ملک احمد خان، اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ راجہ ریاض اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریکِ انصاف میں بھی رہ چکے ہیں ۔راجہ ریاض نے اپریل 2022میں تحریکِ انصاف کی قیادتِ سے اختلاف کرتے ہوئے فاروڈ بلاک بنایا اور قومی اسمبلی سے تحریکِ انصاف کے استعفوں کے بعد اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *