کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ نئے شروع ہونے والے کاروباری ہفتے میں بھی جاری ہے۔
کرنسی کی غیرقانونی تجارت کرنے والے اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون میں گرفتاریوں، خفیہ معلومات کی بنیاد پر مختلف شعبوں کی مارکیٹوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے باعث پیر کو بھی ڈالر کو ریورس گئیر میں رہا۔ جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 296 روپے سے بھی نیچے آگئے لیکن اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 297 روپے پر مستحکم رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر ایک روپے 39 پیسے کی کمی سے 295 روپے 45 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ بھی دیکھا گیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 89 پیسے کی کمی سے 295 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوئی تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 297 روپے پر مستحکم رہی۔

Leave a Reply