Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
9 مئی کیس میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور، عدالت کا رہا کرنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

9 مئی کیس میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور، عدالت کا رہا کرنے کا حکم

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور آتشزدگی کے واقعات کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اگر کسی اور مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور آتشزدگی کے واقعات کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی جانب سے ضمانت سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔

وکیل صفائی نے موقف دیا کہ پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر دونوں رہنماؤں کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ پولیس خود کہتی ہے کہ سیکڑوں افراد احتجاج کررہے تھے، پولیس کا کام تھا جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو تلاش کرکے گرفتار کرتی ہے۔

تھانہ ٹیپو سلطان اور دیگر تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار بیشتر کارکنوں کی بھی ضمانت منظور ہوچکی ہے، دونوں رہنما رکن صوبائی اسمبلی رہے ہیں اور قانون پسند شہری ہیں۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ دونوں اگر کسی اور مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *