اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریویو اف ججمنٹ ایکٹ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی۔
حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے فیصلے ہر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارٹیکل 142 پارلیمان کو ایسی قانون سازی کا اختیار دیتا ہے، عدالتی فیصلہ مقننہ کے اختیارات پر انکروچمنٹ ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 11 اگست کو ریویو اف ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کو کالعدم کردیا تھا۔

Leave a Reply