Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سی ڈی اے جعلی فائلز تیاری کیس؛ ضمانت خارج ہونے پر سی ڈی اے کے 4 افسران کمرہ عدالت سے گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سی ڈی اے جعلی فائلز تیاری کیس؛ ضمانت خارج ہونے پر سی ڈی اے کے 4 افسران کمرہ عدالت سے گرفتار

اسلام آباد: سی ڈی اے جعلی فائلز تیاری کیس میں ضمانت خارج ہونے پر سی ڈی اے کے 4 افسران کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنائت اللہ، سابق ای ایم او آفتاب جعفری، ڈیلنگ اسسٹنٹ مختار علی سولنگی اور گرداور محمد شیراز شامل ہیں۔

سی ڈی اے شبعہ ریونیو کے مزید دو پٹواری وقار خان اور فخر عباس کی ضمانت عدم پیروی پر خارج ہوگئی تمام افسران و اہلکاروں پر سیکٹر D/13/3 کی جعلی فائلز تیار کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی آر میں ڈپٹی ڈائریکڑ ایل اینڈ آر، عرفان احمد، ڈی ڈی ایل اینڈ آر اوراس وقت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر E&A/8تعمور احمد، سابق ڈائری ڈسپیچ کلرک وقار علی بھی نامزد ییں جبکہ فائلز منظور کرنے میں اسسٹنٹ ڈائریکڑایڈمیٹنگ ذولفقار جونیجو، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ای اینڈ اے عرفان خان، سمیت دیگر افسران و اہلکاروں اور پرائیویٹ افراد کے کردار کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے۔

تمام ملزمان پر ملی بھگت سے فراڈ و دھوکہ دہی کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل ٹیم کل ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *