Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی فیصلوں کے باوجود گرفتاریاں کرنے والے پولیس افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی فیصلوں کے باوجود گرفتاریاں کرنے والے پولیس افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلی عدالتوں کے طے شدہ قانونی اصولوں کے خلاف گرفتاریوں پر سیکرٹری داخلہ کو خلاف قانون گرفتاریوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اورنگزیب نے علی وزیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے قانونی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے متواتر گرفتاریاں کیں، اعلیٰ عدالتوں کے اظہار ناپسندیدگی کے باوجود اسلام آباد پولیس نے کارروائیاں جاری رکھیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے وضع کردہ قانونی اصولوں کو پسِ پشت ڈال دیا، سیکرٹری داخلہ خلاف قانون متواتر گرفتاریوں میں ملوث افسران کے خلاف انکوائری کریں۔
عدالت نے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی دو مقدمات میں سات روزہ خفاطتی ضمانت منظور بھی کی اور پولیس کو علی وزیر کی گرفتاری اور گرفتاری میں معاونت سے بھی روک دیا جبکہ علی وزیر کو 26 ستمبر تک ترنول اور ٹیکسلا کی متعلقہ عدالتوں سے رجوع کا حکم بھی جاری کیا۔

عدالت نے فیصلے کی کاپی سیکرٹری، داخلہ آئی جی اسلام آباد، اور ڈی جی ایف آئی اے کو ارسال کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *