Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیف سٹی منصوبہ؛ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ایک سال تعطل کے بعد ای چالان کا آغاز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیف سٹی منصوبہ؛ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ایک سال تعطل کے بعد ای چالان کا آغاز

لاہور: پنجاب میں لاہور سمیت دیگر شہروں میں سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ای چالان کا سلسلہ بند کردیا گیا تھا، اب سیف سٹیز میں ایک سال تعطل کے بعد ای چالاننگ کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے ایم ڈی سیف سٹیز کے مطابق شہر کی مختلف شاہراہوں پر کیمروں کی مرمت اور ان کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ اسٹاف نے بھی ورکنگ شروع کردی ہے اور پیر سےای چالان کی ڈیلیوری کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کی اہم شاہراؤں پر ایک ہزار سے زائد کیمرے نصب ہیں اور اگلے ماہ کے دوران ای چالاننگ کے تمام کیمرے فعال ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پانچ برس قبل سیف سٹیز میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالاننگ کا آغاز کیا تھا اور یومیہ 10 سے 15 ہزار ای چالان کیے جارہے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *