Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نئے ایم ڈی سائٹ غضنفر قادری نے چارج سنبھال لیا، غیر حاضر افسران سے وضاحت طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نئے ایم ڈی سائٹ غضنفر قادری نے چارج سنبھال لیا، غیر حاضر افسران سے وضاحت طلب

کراچی: سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ) کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر غضنفر علی قادری نے چارج سنبھال لیا، ہیڈ آفس کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا ہنگامی دورہ کیا اور غیر حاضر افسران و ملازمین سے وضاحت طلب کرلی۔

ترجمان سائٹ لمیٹڈ کے مطابق ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری چارج سنبھالتے ہی فعال ہوگئے، پہلے ہی روز انہوں ںے اچانک سائٹ لمیٹڈ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور غیر حاضر افسران و ملازمین سے تحریری وضاحت طلب کرلی۔

ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ کو گزشتہ ہفتے ادارے میں تقرری کا پروانہ ملا تھا جس کے بعد انہوں نے سائٹ لمیٹڈ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے تعارفی اجلاس منعقد کیے۔ جس کے بعد انہوں ںے شعبہ جات کا دورہ کر کے کارکردگی کا جائزہ لیا اور موقع پر مختلف احکامات بھی جاری کیے۔

ترجمان سائٹ لمیٹڈ کے مطابق ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری نے افسران و ملازمین کو دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ فرائض مکمل دیانت داری کے ساتھ انجام دیئے جائیں، سرکاری فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی اور لا پروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *