Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کا دنیا سنجیدگی سے نوٹس لے، صدر مملکت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کا دنیا سنجیدگی سے نوٹس لے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سکھ رہنما کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے دنیا سے اس بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

صدر عارف علوی نے کینیڈا کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دنیا کینیڈا کی سرزمین پر بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والے قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

صدر مملکت نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت اور بھارت سے باہر اقلیتی گروہوں کی قیادت پر ظلم کرنا اور اُنہیں ختم کرنا بھارت کی پالیسی رہی ہے، سکھ رہنما کے بہیمانہ قتل نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، بھارت اقلیتی گروہوں کے خلاف عدم برداشت کا مظاہرہ کرتا آیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتی گروہوں کے خلاف دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم، اقلیتوں پر ظلم و ستم اور ان کی عبادت گاہوں کو مسمار کرنے پر دنیا کی خاموشی اور بے عملی نے بھارت کو غیر ملکی سرزمین پر ایسی کارروائیوں کا حوصلہ دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ ایک کھلا راز ہے کہ بھارت ہمسایہ ممالک کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشنز، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے عسکریت پسندوں کی تربیت، فنڈنگ اور مدد سے خطے میں مسائل اور عدم استحکام کا سب سے بڑا باعث ہے، افسوس کہ دنیا ایسی باتوں پر خاموش رہنے کا انتخاب کرتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *