Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری گاڑیوں پر ’’یہ گاڑی ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے‘‘ لکھنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری گاڑیوں پر ’’یہ گاڑی ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے‘‘ لکھنے کا حکم

اسلام آباد: گلگت بلتستان کی حکومت نے سرکاری گاڑیوں پر ’’یہ گاڑی ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے‘‘ لکھنے کا حکم جاری کردیا۔

گلگت بلتستان حکومت نے انقلابی اقدام اٹھالیا، چیف سیکریٹری محی الدین وانی نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا جس کے تحت سرکاری گاڑیوں پر ’’یہ گاڑی جی بی کے ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے‘‘ لکھا جائے گا۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے تمام محکموں کو خط لکھ کر یہ ہدایت کی ہے سرکاری گاڑیوں پر حکومت گلگت بلتستان کا لوگو لگایا جائے اور گاڑی عوام کی ملکیت ہے لکھا جائے۔ محی الدین وانی نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال روکنا ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے فیصلے کی سوشل میڈیا پر زبردست تحسین کی جارہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *