Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نو مئی واقعات پر کارروائی، ہم کسی کانگریس مین یا بیرونی حکومت کو جواب دہ نہیں، وزیر اعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نو مئی واقعات پر کارروائی، ہم کسی کانگریس مین یا بیرونی حکومت کو جواب دہ نہیں، وزیر اعظم

نیویارک: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث مرد و خواتین کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے، ہم کسی کانگریس مین یا بیرونی حکومت کو جواب دے نہیں ہیں۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم قوانین کے پابند ہیں، میں بھی پاکستانی قانون کا پابند ہوں اور آپ پر بھی قانون کا اطلاق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی ہوگی اور اسے کا سامنا کرنا بھی پڑے گا۔ مرد یا خاتون اس قسم کے عمل میں شامل ہوا ہے اُس کو قوانین کے تحت ہم دیکھیں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم کسی کانگریس مین یا بیرونی حکومت کو جواب دے نہیں ہیں، اس معاملے میں ہم صرف قانون کی عملداری کو دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں ایبسلیوٹلی ناٹ۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلد ہوجائے گا، عام انتخابات کا انعقاد حکومت کی ذمہ داری ہے، نگراں حکومت کا کام شفاف الیکشن میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی عمل کو انتخابی عمل سے نہیں روکا گیا۔ حکومتی پالیسی کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *