Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی درخواست ضمانت کو خارج کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دائر ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آٸی کے کارکنوں کی ضمانت منظور کی۔ جن کی ضمانتیں منظور ہوئیں اُن میں صنم جاوید، روبینہ جمیل، افشاں طارق، آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیصل اختر، قاسم، علی حسین قادری سمیت دیگر 9 ملزمان شامل ہیں۔

عدالت نے ضمانت منظور ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا بھی حکم دیا اور تمام ملزمان کو 1 ایک لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں خارج کردیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *