Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ

حکومت نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے اور ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ان کے بارے میں چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گے، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایکسچینج کمپنیوں کی مدد سے اس حوالے سے ڈیٹا جمع کیا جائے گا، ذخیرہ اندوز سرکاری افسران، سیاسی اور کاروباری شخصیات پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت ڈالر گھروں میں دبانے والوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرے گی اور ڈالر ذخیرہ کرنے والے افراد کے گھروں اور نجی املاک پر چھاپے مارے جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *