Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف

لاہور: ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد نواز شریف انتقام لینے کے لئے واپس نہیں آ رہے۔

شہباز شریف نے لاہور میں اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں نواز شریف نے 20، 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ختم کی، تب بجلی نہیں تھی اور لوگ بےروزگار تھے، نواز شریف نے صرف 4 سالوں میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی، 2018 میں تاریخی دھاندلی اور جھرلو انتخابات ہوئے اور عوام کو ترقی خوشحالی سے محروم کر دیا گیا، نواز شریف کو اقتدار سے نہیں ہٹایا گیا تھا بلکہ عوامی ترقی و خوشحالی کو روکا گیا تھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں، ترقی کا رکا ہوا سفر دوبارہ شروع کرینگے، آپ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کر کے پیغام دیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف انتقام لینے کے لئے واپس نہیں آ رہا، جن کرداروں نے نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی اس کا سب کو علم ہے، نواز شریف کے ورکر کے طور پر میں اپنی جان لڑاؤں گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *