Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد: عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی ہے، بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر ایک روپیہ 71 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

بجلی کی نرخ ایک بار پھر مہنگے کردیے گئے ہیں جس کی نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جو کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا جس سے صارفین پر 22 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *